Coronavirus COVID19 Or Dunya Ki Bebabsi
![]() |
| COVID19 |
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
دنیا بھر میں فی الوقت کورونا وائرس کی حکومت چل رہی ہے تمام حکومتوں نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں کہ ہم اس وائرس سے مقابلہ نہیں کر سکتے جس وقت تک میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں گوگل ریسرچ کے مطابق 6لاکھ 45ہزار سے زیادہ لوگ اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور 2990ہزار سے زیادہ لوگ اس وائرس وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں دنیا میں سپر پاور کہلانے والے ممالک امریکہ یورپ چین جاپان اٹلی اور بشمول نام نہاد اسلامی ممالک بشمول سعودی عرب اور پاکستان تمام کے تمام بیبسی کے عالم میں ہیں کسی کو سمجھ نہیں آرہا کیا کرنا چاہیے ہر کوئی چھپتا پہر رہا ہے
لیکن کوئی سمجھانا چاہ رہا ہے کوئی بتانا چاہ رہا ہے کوئی جتانا چاہ رہا ہے کوئی یہ احساس دلانا چاہ رہا کہ تم دن رات جس دنیا کے پیچھے بھاگتے پہر رہے ہو اس دنیا کی قیمت میرے نزدیک ایک مچھر کے پر کے برابر بہی نہیں ہے کوئی ہے جو اپنی طاقت کی بس ایک ادنی سی جھلک دکھا رہا ہے کوئی ہے جو اپنی حکومت کا جاہ و جلال سمجھانا چاہ رہا کوئی ہے جو عالم انسانیت کو اپنی بغاوت سے باز رکھنا چاہ رہا ہے کوئی ہے جو اپنی ادنی سی مخلوق کے زریعے دنیا کے ساڈھے سات ارب انسانوں کو ڈرا رہا ہے اور اپنی نافرمانی سے روک رہا اس کا وعدہ ہے کے دنیا میں تمکو چہوٹھے چہوٹے عذاب چہکائوں گا گویہ کے وہ اپنی قدرت کا اظہار یوں کر رہا ہے ورنہ تم کیوں بہول جاتے ہو کہ ہم نے ایک ایک گناہ کے بدلے قومیں ہلاک کرڈالی ہمارے لیے کوئی مشکل نہیں کے تم سب کو ایک ہی بار میں ہلاک کردیں لیکن اپنے حبیب سے وعدہ جو کیا ہے کہ ہم ان پر عذاب یکمشت نہیں بھیجینگے لیکن اپنے حبیب سے کیا وعدہ نبہا رہے ہیں ورنہ ہم اپنے حال پر غور کرلیں کہ ہم میں کون سا گناہ نہیں ہے جو باقی رھ گیا ہے اب تو گناہ بہی شرماتا ہوگا واللہ اسی لیے رب نے فرمایا
ولنذیقنھم من العذاب الادنی دون العذاب الاکبر لعلھم یرجعون
اور ہم انکو چھوٹے اور بعض کچھ بڑے عذاب چکہائنگے تاکہ وہ ہماری طرف لوٹ آئیں مفسرین نے اس کی تفاسیر میں یہی لکہا ہے کہ چھوٹے بڑے عذابوں سے مراد بیماریاں وبائیں مصیبتیں طاعون قحط سالی سیلاب زلزلے برف باری ہوائیں آندھیاں سمندری طوفان اور اچانک اموات ہیں واللہ اعلم
کہنے کا مقصد وہیں پر لوٹ آتا ہے کہ اللہ اپنے بندوں سے رجوع چاہتا ہے اپنی اطاعت چاہتا ہے اپنی عبادت چاہتا ہے جس کہ لیے اس نے انسان کو پیدا فرمایا وما خلقت الجن والانس الا لیعبدون
اور ہم نے جنوں اور انسانوں کو اپنی عبادت کی لیے پیدار کیا ہے
یہ وقت چھپنے کا نہیں ہے بلکہ جھکنے کا ہے
ہوسکے تو اس تحریر کو اپنے دوست احباب تک رسائی دیں
والسلام طالب دعا سید عامر قادری


0 تبصرے